کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اسلام سے مرتد ہونے کے بیان میں اس شخص پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30925
٣٠٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن أبيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من أرض البصرة- سألهم: هل من مغربة، قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فأخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: أفلا أدخلتموه بيتًا، وأغلقتم عليه بابًا، وأطعمتموه كل يوم رغيفا ثم (استتبتموه) (١) ثلاثًا، فإن تاب وإلا قتلتموه، ثم قال: اللهم لم أشهد، ولم آمر (ولم) (٢) أرض إذ بلغني، أو قال: حين بلغني (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس تستر کے فتح ہونے کی خبر آئی۔ تستر بصرہ کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ تو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا : کیا کوئی اور دور دراز کی خبر ہے ؟ ان لوگوں نے کہا : مسلمانوں کا ایک آدمی مشرکین سے مل گیا تھا تو ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ نے پوچھا : تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟ انہوں نے کہا : ہم نے اسے قتل کردیا تھا۔ آپ نے فرمایا : تم نے اسے گھر میں داخل کیوں نہیں کیا اور تم اس پر دروازہ بند کردیتے اور تم اس کو ہر روز ایک چپاتی کھلا دیتے پھر تم اس سے تین مرتبہ توبہ طلب کرتے، پس اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اس کو قتل کردیتے ! پھر آپ نے فرمایا : اے اللہ ! میں حاضر نہیں تھا اور نہ میں نے حکم دیا اور نہ میں راضی ہوا جب مجھے خبر پہنچی۔
حدیث نمبر: 30926
٣٠٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي قال: قال علي: يستتاب المرتد ثلاثًا، فإن عاد (قتل) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ کفر کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30927
٣٠٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن جريج عن سليمان ابن موسى عن عثمان قال: يستتاب المرتد ثلاثًا] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا : مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30928
٣٠٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عمن سمع ابن عمر يقول: يستتاب المرتد ثلاثًا، فإن تاب ترك، وإن أبي قتل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30929
٣٠٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في المرتد: يستتاب، فإن تاب ترك، وإن أبى قتل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ توبہ کرلے تو اسے چھوڑ دیا جائے اور اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30930
٣٠٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن حميد بن هلال أن معاذ بن جبل أتى أبا موسى، وعنده رجل يهودي فقال: ما هذا؟ فقال: هذا (يهودي) (١) (أسلم) (٢) ثم أرتد، وقد استتابه أبو موسى شهرين قال: فقال معاذ: لا أجلس حتى أضرب عنقه، (قضاء) (٣) اللَّه و (قضاء) (٤) رسوله (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل ، حضرت ابو موسیٰ کے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ان کے پاس ایک یہودی آدمی تھا۔ آپ نے پوچھا : اس کا کیا معاملہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا : یہ یہودی اسلام لایا پھر مرتد ہوگیا اور حضرت ابوموسیٰ نے اس سے دوماہ تک توبہ طلب کی۔ اس پر حضرت معاذ نے فرمایا : میں نہیں بیٹھوں گا یہاں تک کہ میں اس کی گردن اڑا دوں، اللہ کا فیصلہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ ہے !
حدیث نمبر: 30931
٣٠٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن حيان عن ابن شهاب قال: يدعى إلى الإسلام ثلاث مرات، فإن أبي ضربت عنقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب زھری نے ارشاد فرمایا : اس کو تین مرتبہ اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اس کی گردن اڑا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30932
٣٠٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الإنسان يكفر بعد إسلامه: يدعى إلى الإسلام، فإن أبى قتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس انسان کے بارے میں ارشاد فرمایا : جو اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرلے کہ اس کو اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حدیث نمبر: 30933
٣٠٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عمرو بن دينار في الرجل يكفر بعد إيمانه قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: يقتل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن دینار نے اس آدمی کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرلے فرمایا : میں نے حضرت عبید بن عمیر کو یوں فرماتے ہوئے سنا : اسے قتل کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30934
٣٠٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من بدل دينه فاقتلوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنا دین بدل لے تو تم اسے قتل کردو۔