کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس شخص کے بیان میں جو چھوٹی بچی سے زنا کرے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30911
٣٠٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن قال: إذا زنى الرجل بالصبية جلد، ولم يرجم، وليس على الصبية شيء، وإذا زنى غلام بامرأة جلدت ولم ترجم، وعلى الغلام تعزير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی چھوٹی بچی سے زنا کرے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اسے سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچی پر کچھ لازم نہیں ہوگا اور جب کوئی بچہ کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس عورت کو سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچہ پر شرعی حد سے کم سزا ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30911
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30911، ترقيم محمد عوامة 29574)
حدیث نمبر: 30912
٣٠٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن المغيرة عن إبراهيم في رجل افتض صبية قال: عليه عقرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی بچی کا پردہ بکارت زائل کردیا ہو آپ نے فرمایا : اس پر اس بچی کے لیے وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30912
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30912، ترقيم محمد عوامة 29575)