حدیث نمبر: 30897
٣٠٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن صالح بن معبد عن الشعبي في الرجل يقول للرجل: يا (معفوج) (١) قال: عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے : اے لواطت کا عمل کروانے والے ! آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30898
٣٠٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن يحيى بن الوليد قال: شهدت ابن أشوع أتي برجل قال لرجل: يا مفعول، فجلده الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ولید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن اشوع کے پاس حاضر تھا کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس نے کسی کو یوں کہا تھا : اے مفعول ! تو آپ نے اس پر حد قذف جاری کی۔
حدیث نمبر: 30899
٣٠٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيدة عن إبراهيم قال: يجلد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے۔