حدیث نمبر: 30894
٣٠٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين أن رجلًا قال لرجل: يا روسبيه، فضربه عروة بن المغيرة الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابوحینن نے ارشاد فرمایا کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو یوں کہہ دیا : اے بدکار تو حضرت عروہ بن مغیرہ نے اس پر حد جاری کی اور اس بات نے امام شعبی کو حیرت میں ڈال دیا۔
حدیث نمبر: 30895
٣٠٨٩٥ - فأعجب ذلك الشعبي.
حدیث نمبر: 30896
٣٠٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلي بن الحارث قال: حدثنا أبي عن غيلان بن جامع أن أشعث بن سليمان قال: جيء برجل إلى القاسم بن ⦗٣٨⦘ عبد الرحمن وهو قاض، (قال) (١): فشهد عليه أنه قال لرجل: يا روسبيح، فجلده الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبدالرحمن کے پاس ایک آدمی لایا گیا اس حال میں کہ آپ قاضی تھے، اور اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے کسی آدمی کو یوں کہا ہے : اے بدکار ! تو آپ نے اس پر حد جاری کی۔