حدیث نمبر: 30893
٣٠٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الملك قال: سمعت الشعبي قال: في رجل يقول للرجل: يا زان وهو (يعلم) (١) أنه قد زنى أيحد قال: نعم، إن اللَّه يقول: (﴿ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ﴾) (٢) [النور: ٤].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے آدمی سے یوں کہہ دیا : اے زانی ! اور وہ جانتا ہے کہ اس نے زنا کیا ہے تو کیا اس پر حد قذف لگائی جائے گی ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں، بیشک اللہ رب العزت نے فرمایا : پھر وہ چار گواہ نہ لاسکے۔