کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس چور کے بیان میں جس کے داہنے ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا گیا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو پیش کر دیا
حدیث نمبر: 30826
٣٠٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن ⦗١٩⦘ جابر عن عامر أنه سئل عن رجل أرادوا أن يقطعوا يده (يعني) (١): اليمنى، فقدم يده اليسرى فقطعت، قال: لا تقطع اليمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے متعلق دریافت کیا گیا کہ لوگوں نے اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنا چاہا پس اس نے اپنے بائیں ہاتھ کو آگے بڑھا دیا سو وہ کاٹ دیا گیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : دائیں کو نہیں کاٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30827
٣٠٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى ابن أبي كثير أن عليًا أمضى ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو نافذ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 30828
٣٠٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في إمام أتي بسارق (فجهل) (١) فقطع يساره، قال: يترك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے حاکم کے بارے میں مروی ہے جس کے پاس ایک چور لایا گیا پس لاعلمی سے اس کا بایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا، آپ نے فرمایا : اس کو چھوڑ دیا جائے۔
حدیث نمبر: 30829
٣٠٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن ميسر عن ابن جريج (عمن) (١) حدثه عن القاسم بن محمد قال: اجتمعت أنا وسعيد بن المسيب في الرجل إذا أمر بقطع يمينه (أنه) (٢) (إن) (٣) دس إلى الحجام يساره فقطعها، قالا: يده (تبطل) (٤)، والقود في موضعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں اکٹھے ہوئے کہ جب اس کے دائیں ہاتھ کو کاٹنے کا حکم دیا گیا اگر اس نے حجام کے سامنے اپنا بایاں ہاتھ پیش کردیا اور وہ اس ہاتھ کو کاٹ دے ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کا ہاتھ رائیگاں جائے گا اور قصاص اپنی جگہ رہے گا۔