کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پس وہ بچہ لے آئی اس آدمی کے اس سے دخول سے پہلے
حدیث نمبر: 30821
٣٠٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في الرجل يغيب عن امرأته ولم يدخل بها، فتجيء بحمل أو بولد، قال: إن كانت غيبته بأرض بعيدة لم تصدق ويقام عليها الحد، وإن كان في أرض قريبة -يرون أنه يأتيها سرًا- صدقت بالولد أنه من زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بولی سے غائب ہوگیا ہو اور اس نے اس سے دخول بھی نہ کیا ہو پس وہ عورت حاملہ ہوگئی یا بچہ لے آئی۔ آپ نے فرمایا : اگر اس کا غائب ہونا کسی دور کے علاقہ میں ہوا ہو تو اس عورت کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور اس پر حد قائم کردی جائے گی اور اگر وہ کسی قریب کے علاقہ ہی میں غائب ہوا ہو تو یوں سمجھا جائے گا کہ وہ اس کے پاس پوشیدگی میں آتا تھا تو بچہ کی عورت کی حق میں تصدیق کی جائے گی کہ وہ اسی شوہر سے ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30821
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30821، ترقيم محمد عوامة 29493)