کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو شرک کے زمانے میں آدمی کی اس کے باپ سے نفی کر دے
حدیث نمبر: 30816
٣٠٨١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي قال: سألت الزهري عن رجل نفى رجلًا من أب له في الشرك، فقال: عليه الحد؛ لأنه نفاه من نسبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زھری سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا جو شرک کے زمانے میں کسی آدمی کی اس کے باپ سے نفی کر دے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی، اس لیے کہ اس نے اس کے نسب کی نفی کی ہے۔