کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کے بیان میں جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے: اس نے میرے ساتھ زنا کیا
حدیث نمبر: 30809
٣٠٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن المرأة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي، فقال الحسن: قذفت رجلًا من المسلمين، عليها الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا گیا جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے : اس نے میرے ساتھ بدکاری کی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ا س نے ایک مسلمان آدمی پر تہمت لگائی اس پر حد قذف جاری ہوگی ابراہیم نے فرمایا : وہ حق کا مطالبہ کر رہی ہے، تم کیسے کہہ سکتے ہو ؟
حدیث نمبر: 30810
٣٠٨١٠ - قال: وقال إبراهيم: هي طالبة حق كيف تقول.
حدیث نمبر: 30811
٣٠٨١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن (أشعث) (٢) عن الحسن في رجل قالت له امرأة: إن هذا زنا بي، قال: تجلد بقذفها (٣) الرجل، ولا يجلد الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس سے کسی عورت نے یوں کہا : بیشک اس نے مجھ سے زنا کیا ہے، آپ نے فرمایا : اس عورت کو آدمی پر تہمت لگانے کی وجہ سے کوڑے مارے جائیں گے اور اس آدمی کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔