حدیث نمبر: 30794
٣٠٧٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن خالد عن جابر بن زيد فيمن أتى ذات محرم منه قال: (ضربة) (١) (عنق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے اس شخص کے بارے میں فرمایا : جو اپنی محرم سے وطی کرلے آپ نے فرمایا : گردن ماری جائے گی۔
حدیث نمبر: 30795
٣٠٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: اقتلوا كل من أتى ذات محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : ہر اس شخص کو قتل کردو جو اپنی محرم سے وطی کرلے۔
حدیث نمبر: 30796
٣٠٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث (عن) (١) عدي ابن ثابت عن البراء بن عازب أن النبي ﷺ بعث إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمره أن يأتيه برأسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کی طرف قاصد بھیجا جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلی تھی آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ اس کا سر لے کرآئے۔
حدیث نمبر: 30797
٣٠٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن (السدي) (١) ⦗١٢⦘ عن عدي بن ثابت عن البراء قال: لقيت خالي ومعه (الراية) (٢) فقلت له فقال: بعثني النبي ﷺ إلى رجل تزوج امرأة أبيه أن أقتله أو أضرب عنقه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت براء نے ارشاد فرمایا : کہ میں اپنے ماموں سے ملا اس حال میں کہ ان کے پاس جھنڈا تھا میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا ؟ تو آپ نے فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلی ہے کہ میں اسے قتل کردوں یا اس کی گردن اڑادوں۔
حدیث نمبر: 30798
٣٠٧٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن (أبي) (٢) عدي عن حميد عن بكر قال: رفع إلى الحجاج رجل زنى بابنته فقال: ما أدري بأي قتلة أقتل هذا؟ وهَمّ أن يصلبه فقال له عبد اللَّه بن مطرف وأبو بردة: ستر اللَّه هذه الأمة، (أحب البلاء) (٣) ما ستر الإسلام، أقتله، قال: صدقتما، فأمر به (فقتل) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو حجاج کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اپنی بیٹی سے زنا کیا تھا تو حجاج کہنے لگا : مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں اس کو کس طریقہ سے قتل کروں ؟ اور اس نے اس کو سولی پر چڑھانے کا ارادہ کیا۔ تو حضرت عبداللہ بن مطرف اور حضرت ابو بردہ نے اس سے فرمایا : اللہ نے اس امت کی ستر پوشی کی ہے۔ پسندیدہ بلاء وہ ہے جس کی اسلام نے ستر پوشی کی تم اسے قتل کردو اس نے کہا : تم دونوں نے سچ کہا تو اس کے حکم سے اس کو قتل کردیا گیا۔
حدیث نمبر: 30799
٣٠٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو قال: سألته ما كان الحسن يقول فيمن تزوج ذات محرم منه وهو يعلم قال: عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے دریافت کیا حسن بصری اس شخص کے بارے میں کیا فرمایا کرتے تھے جو جانتے ہوئے بھی اپنی محرم سے شادی کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی۔