کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30775
٣٠٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن أبي عوانة عن أبي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل طلق امرأته واحدة ثم قذفها قال: يجلد الحد ليس كمن لم يطلق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا ہو آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ وہ ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ اس نے طلاق نہیں دی۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : وہ لعان کرسکتا ہے جبکہ رجوع کرنے کا مالک ہو۔
حدیث نمبر: 30776
٣٠٧٧٦ - وقال ابن (عمر) (١): (يلاعن) (٢) إذا كان يملك الرجعة (٣).
حدیث نمبر: 30777
٣٠٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثًا ثم قذفها قال: يجلد الحد، إلا أن تكون حاملًا فإن (كانت) (١) حاملًا لاعنها.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے اشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا تو اس شخص پر حد قذف لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ حاملہ ہو پس اگر وہ حاملہ ہوئی تو وہ اس سے لعان کرے گا۔
حدیث نمبر: 30778
٣٠٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم في رجل طلق امرأته ثلاثًا وهي حبلى، ثم انتفى (مما) (١) في بطنها قال: يجلد، ويُلزق به الولد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو حاملہ ہونے کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں پھر اس نے اس کے پیٹ میں موجود بچہ کی بھی نفی کردی آپ نے فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30779
٣٠٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا طلق ثلاثًا ثم انتفى من ولده وهو لا يملك الرجعة (جُلد) (١) وألزق به الولد، وإذا انتفى من ولده وهو يملك الرجعة لاعن ونفي عنه الولد، وإن كان (لم) (٢) (يقرّ به) (٣) قط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ اور جب اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک ہو تو وہ لعان کرے گا اور اس بچہ کی اس سے نفی کردی جائے گی اگرچہ اس نے ہرگز بھی اس کا اقرار نہ کیا ہو۔
حدیث نمبر: 30780
٣٠٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي في رجل طلق امرأته طلاقا بائنا، فادعت حملًا (فانتفى) (١) منه (قال) (٢): يلاعنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے اپنی بیو ی کو طلاق بائنہ دے دی تھی پس اس عورت نے حمل کا دعویٰ کیا تو اس نے اس بچہ کی نفی کردی آپ نے فرمایا : وہ اس سے لعان کرے گا۔
حدیث نمبر: 30781
٣٠٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن الشعبي أنه ⦗٨⦘ سئل عن (رجل) (٢) طلق امرأته ثلاثًا فجاءت (٣) بحمل فانتفى منه، قال: فقال: يلاعن، قال: فقال الحارث: يا أبا عمرو، إن اللَّه قال في كتابه: ﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ﴾ [النور: ٦]، أفتراها له زوجة؟ قال (٤): فقال الشعبي: إني لأستحي إذا رأيت الحق ألا (أرجع) (٥) إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہں ل کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ حاملہ ہو کر آئی اور اس نے حمل کی نفی کردی ؟ آپ نے فرمایا : وہ لعان کرے گا راوی کہتے ہیں حضرت حارث نے فرمایا : اے ابو عمر ! یقینا اللہ رب العزت نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا ہے ! وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں کیا اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی ہے ؟ اس پر حضرت شعبی نے فرمایا : بیشک مجھے حیا آتی ہے کہ جب میں حق بات کو پہچان لوں اور اس کی طرف رجوع نہ کروں۔
حدیث نمبر: 30782
٣٠٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن الشيباني عن الحكم وحماد عن إبراهيم: في الرجل يطلق امرأته طلاقًا بائنًا ثم يقذفها، قال: يضرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے دی ہ پھر وہ اس پر تہمت لگائے آپ نے فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30783
٣٠٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عثمان بن عثمان القرشي عن عثمان (البتي) (١) قال: كان القاسم بن محمد يقول في رجل طلق امرأته ثم قال لها: زنيت وأنت امرأتي، قال: يلاعن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد ایک آدمی کے بارے میں فرمایا کرتے تھے۔ جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی پھر اس نے اس سے کہا : تو نے زنا کیا حالانکہ تو میری بیوی ہے۔ آپ نے فرمایا : وہ لعان کرے گا۔