کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
حدیث نمبر: 30772
٣٠٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامرأته: رأيتك تزنين قبل أن (تكوني) (١) عندي، قال سعيد: حد ولا ملاعنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا : تجھے میں نے میرے پاس ہونے سے پہلے کبھی زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا، حضرت سعید نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی اور لعان نہیں ہوگا اور حسن بصری نے ارشاد فرمایا : نہ حد قذف ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ اس لیے کہ اس نے اس عورت کو اس وقت کہا ہے جبکہ وہ اس کے پاس تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30772
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30772، ترقيم محمد عوامة 29447)
حدیث نمبر: 30773
٣٠٧٧٣ - وقال الحسن: لا حد ولا ملاعنة؛ لأنه قال لها ذلك وهي عنده.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30773
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30773، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 30774
٣٠٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء في رجل قال: لامرأته زنيت وأنت أمة؟ قال: يحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا : تو نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ تو باندی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30774
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30774، ترقيم محمد عوامة 29448)