کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے: میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30762
٣٠٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن عطاء بن يسار أن ماعز بن مالك أتى النبي ﵇ (١) فأقر على نفسه بالزنا، قال: "ويمن؟ " قال: بفلانة مولاة ابن فلان، فأرسل إليها فأنكرت، فخلى سبيلها، وأخذه بما أقر على نفسه، ولم يذكر أنه جلده حد الفرية فيها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے خود زنا کا اقرار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ! کس کے ساتھ ؟ انہوں نے کہا : فلاں عورت کے ساتھ جو ابن فلاں کی باندی ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کی طرف قاصد بھیجا اس نے انکار کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کو چھوڑ دیا اور ان کو پکڑ لیا جس نے خود زنا کا اقرار کیا تھا اور یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو تہمت کی حد لگائی تھی۔
حدیث نمبر: 30763
٣٠٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (أبي) (١) عدي عن أشعث عن الحسن في رجل قال: زنيت بفلانة، قال: عليه (لها) (٢) الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے یوں کہا تھا : میں نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے، آپ نے فرمایا : اس آدمی پر اس عورت کی وجہ سے حد لاگو ہوگی۔
حدیث نمبر: 30764
٣٠٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن صالح بن مسلم عن الشعبي في رجل قال لامرأة: أشهد أني قد زنيت بك، قال: اضربه بما افترى عليها، ولا أضربه بما افترى على نفسه إلا ببينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی عورت کو یوں کہہ دیا بیشک میں نے تیرے ساتھ زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا : میں اسے اس وجہ سے تو ماروں گا کہ اس نے اس عورت پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور اس شخص کو اپنی ذات پر تہمت لگانے کی وجہ سے نہیں ماروں گا مگر بینہ کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 30765
٣٠٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: يجلد حدين، قلت: (فإن) (١) (أكذب؟) (٢) قال: يجلد حدًّا، ويدرأ عنه آخر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا : اس کو دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے میں نے پوچھا : اگر اس کا جھوٹ ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر ایک حد کے کوڑے مارے جائیں گے اور دوسری حد اس سے ختم کردی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30766
٣٠٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم قال: إذا قالت المرأة: زنى بي فلان (فلا) (١) تجلد ولا يجلد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب عورت یوں کہے کہ : فلاں نے میرے ساتھ زنا کیا ہے تو نہ اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور نہ اس فلاں کو کوڑے مارے جائیں گے۔