کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس ذمی کے بیان میں جو مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے
حدیث نمبر: 30758
٣٠٧٥٨ - [(حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن (زياد) (١) بن عثمان أن رجلًا من النصارى استكره امرأة مسلمة على نفسها) (٢) (٣) فرفع ذلك إلى أبي عبيدة بن الجراح فقال: ما على هذا صالحناكم، فضرب عنقه] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن عثمان فرماتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی نے ایک مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کیا سوا س شخص کو حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی خدمت میں پیش کردیا گیا، آپ نے فرمایا : کیا ہم نے تم سے اس کام پر مصالحت کی تھی ؟ آپ نے اس کی گردن اڑا دی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30758
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30758، ترقيم محمد عوامة 29434)
حدیث نمبر: 30759
٣٠٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن المجالد عن الشعبي عن سويد بن غفلة أن رجلًا من أهل الذمة من نبيط أهل الشام نخس بامرأة على دابة، فلم (تقع) (١) فدفعها بيده فصرعها، فانكشفت عنها ثيابها فجلس ليجامعها، فرفع إلى عمر بن الخطاب وقامت عليه البينة، فأمر به فصلب، وقال: ليس على هذا عاهدنكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ایک ذمی آدمی نے جس کا تعلق شام کے نبطی قبیلہ سے تھا اس نے ایک عورت کی پہلو میں لکڑی ماری جو سواری پر سوار تھی پس وہ نیچے نہیں گری تو اس نے اس کو ہاتھ سے دھکا دیا اور اسے نیچے گرادیا اور اس عورت کے کپڑے کھل گئے۔ پھر وہ بیٹھ گیا تاکہ اس سے جماع کرلے پس اس شخص کو حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں پیش کیا گیا اور اس پر بینہ بھی قائم ہوگیا پھر آپ کے حکم سے اس کو سولی پر لٹکا دیا گیا اور آپ نے فرمایا : اس کام پر ہم نے تم سے معاہدہ نہیں کیا تھا !
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30759
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ مجالد ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30759، ترقيم محمد عوامة 29435)
حدیث نمبر: 30760
٣٠٧٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسود بن عامر عن حماد بن سلمة عن قتادة أن عبد الملك بن مروان أتي برجل من أهل الذمة استكره امراة مسلمة فأخصاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان کے پاس ایک ذمی آدمی لایا گیا جس نے کسی مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کیا تھا تو انہوں نے اس کو خصی کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30760
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30760، ترقيم محمد عوامة 29436)
حدیث نمبر: 30761
٣٠٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا البكراوي عن إسماعيل بن مسلم عن الحسن قال: إذا استكره الذميُ المسلمةَ قُتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب ذمی شخص مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30761
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30761، ترقيم محمد عوامة 29437)