کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عورت کے بیان میں! جب اس کو سنگسار کیا جائے تو کیسے کیا جائے، اور کتنابڑا گھڑا کھودا جائے؟
حدیث نمبر: 30724
٣٠٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا أبي عمران قال: سمعت شيخًا يحدث عن (ابن) (١) أبي بكرة عن أبيه أن النبي ﷺ رجم امرأة فحفر (لها) (٢) إلى (الثندوة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو سنگسار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے پستان تک گڑھا کھودا۔
حدیث نمبر: 30725
٣٠٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن مجالد عن عامر أن عليا رجم امرأة فحفر له إلى السرة، و (أنا) (١) شاهد ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو سنگسار کیا تو آپ نے اس کے لیے ناف تک گڑھا کھودا اور میں اس کا گواہ ہوں۔
حدیث نمبر: 30726
٣٠٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن بشير بن المهاجر قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه أن النبي ﷺ (١) أتته الغامدية فأقرت عنده بالزنا، فأمر بها فحفر لها إلى صدرها، وأمر الناس (فرجموا) (٢)، ثم أمر بها فصلى عليها، ثم دفنت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غامدیہ عورت آئی اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زنا کا اقرار کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو انہوں نے پتھر مارے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس پر نماز جنازہ پڑھ کر اس کو دفن کردیا گیا۔