حدیث نمبر: 30716
٣٠٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر نفى إلى فدك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فدک کی طرف جلا وطن کردیا۔
حدیث نمبر: 30717
٣٠٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن ابن يسار مولى لعثمان قال: جلد عثمان امرأة في زنا، ثم أرسل (بها) (١) مولى له يقال له: المهري إلى خيبر فنفاها إليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن یسار جو کہ حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں : حضرت عثمان نے ایک عورت کو زنا میں کوڑے مارے پھر آپ نے اس کو اس کے مالک جس کا نام مھری تھا کے ساتھ خیبر بھیج دیا آپ نے اس کو وہاں جلا وطن کیا تھا۔
حدیث نمبر: 30718
٣٠٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (الحي) (١) أن عليًّا نفى إلى البصرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کی طرف جلا وطن کردیا۔
حدیث نمبر: 30719
٣٠٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (الأجلح) (١) ⦗٥٠٢⦘ عن أبي إسحاق قال: أتي علي بجارية من همدان فضربها وسيرها إلى البصرة سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ھمدان کی ایک باندی لائی گئی۔ آپ نے اسے کوڑے مارے اور آپ نے اسے ایک سال کے لیے بصرہ کی طرف جلا وطن کرکے روانہ کردیا۔
حدیث نمبر: 30720
٣٠٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: قلت له في زمن ابن هبيرة: من أين ينفى في الزنى؟ قال: من عمله إلى (عمل) (١) غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ کے زمانے میں دریافت کیا : کہاں سے لے کر کہاں تک زنا کی سزا میں جلا وطن کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : اس کے شہر سے دوسرے شہر تک۔
حدیث نمبر: 30721
٣٠٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحسن أن النبي ﷺ (١) (نفى) (٢) إلى خيبر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کی طرف جلا وطن کیا۔
حدیث نمبر: 30722
٣٠٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١): أخبرنا محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر أن أبا بكر نفى رجلًا وامرأة حولًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرصدیق نے ایک آدمی اور ایک عورت کو ایک سال کے لیے جلا وطن کیا۔
حدیث نمبر: 30723
٣٠٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن الزهري أن عمر نفى إلى البصرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بصرہ کی طرف جلا وطن کرد یا۔