کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس عورت کے بیان میں جو اپنے غلام سے شادی کرلے
حدیث نمبر: 30675
٣٠٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (فضيل) (١) عن (٢) حصين عن بكر قال: تزوجت امرأة عبدها فقيل لها، فقالت: أليس (اللَّه) (٣) يقول: ﴿وَمَا مَلَكَتْ (أَيْمَانُكُمْ) (٤)﴾ [النساء: ٣٦]، فهذا (ملك) (٥) يميني، وتزوجت امرأة من غير بينة ولا ولي، فقيل لها، فقالت: أنا ثيب وقد ملكت أمري، (فرفعتا) (٦) إلى عمر، فجمع ⦗٤٨٨⦘ الناس فسألهم، فقالوا: قد (خاصمتاك) (٧) بكتاب اللَّه ﷻ، وقال علي: قد (خاصمتاك) (٨) بكتاب اللَّه، فجلد كل واحد منهما مائة جلدة، ثم كتب إلى الأمصار أيما امرأة تزوجت عبدها، أو تزوجت بغير ولي فهي بمنزلة الزانية (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت بکر نے ارشاد فرمایا : ایک عورت نے اپنے غلام سے شادی کی پس اس سے اس بارے میں پوچھا گیا ؟ تو وہ کہنے لگی : کیا اللہ رب العزت نے یوں نہیں فرمایا : اور وہ جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہیں، تو میرا داہنا ہاتھ اس کا مالک ہے، اور ایک دوسری عورت نے بغیر گواہی اور ولی کی اجازت کے بغیر شادی کی پس اس سے اس بارے میں پوچھا گیا ؟ تو وہ کہنے لگی : میں ثیبہ عورت ہوں اور مجھے میرے معاملہ کا اختیار ہے سو ان دونوں کا معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ نے لوگوں کو جمع کر کے ان سے ان دونوں کے بارے میں پوچھا ؟ لوگوں نے کہا ! تحقیق ان دونوں نے اللہ جل جلالہ کی کتاب سے جھگڑا کیا ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا : تحقیق ان دونوں نے اللہ جل جلالہ کی کتاب سے جھگڑا کیا ہے۔ سو آپ نے ان دنوں میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارے پھر آپ نے شہروں کے امراؤں کو خط لکھ دیا : جو کوئی عورت اپنے غلام سے شادی کرلے یا وہ ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو زانیہ کے درجہ میں ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30675
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن حصين بعد تغيره.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30675، ترقيم محمد عوامة 29355)
حدیث نمبر: 30676
٣٠٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الحكم أن عمر كتب في امرأة تزوجت عبدها (أن) (١) يفرق بينهما ويقام (عليها الحد) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک عورت کے بارے میں خط لکھا جس نے اپنے غلام سے شادی کرلی تھی : کہ ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے اور اس عورت پر حد قائم کردی جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30676
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع، جابر ضعيف، والحكم لم يدرك عمر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30676، ترقيم محمد عوامة 29356)
حدیث نمبر: 30677
٣٠٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن مسلم قال: سألت عطاء وعبد اللَّه بن عبيد بن عمير ومجاهدا عن امرأةكان لها عبد، فأرادت أن تعتقه على أن يتزوجها، فقال عطاء وعبد اللَّه بن عبيد: تعتقه، ولا تشارطه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء ، حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر اور حضرت مجاھد سے ایک عورت کے متعلق دریافت کیا جس کا ایک غلام تھا پس اس عورت نے اس کو اس شرط پر آزاد کرنے کا ارادہ کیا کہ وہ اس عورت سے شادی کرلے، اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت عطاء اور حضرت عبداللہ بن عبید نے فرمایا : وہ عورت اس کو آزاد کردے اور اس پر شرط نہ لگائے اور حضرت مجاھد نے فرمایا : اس میں اللہ کی اور حاکم کی سزا ہوگی : اس کو اس سے جدا کردیا جائے گا اور اس عورت پر حد قائم کردی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30677
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30677، ترقيم محمد عوامة 29357)
حدیث نمبر: 30678
٣٠٦٧٨ - (و) (١) قال مجاهد: في هذا عقوبة من اللَّه ومن السلطان، تفارقه ويقام عليها الحد.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30678
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30678، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 30679
٣٠٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأسود بن شيبان عن أبي نوفل ابن أبي عقرب قال: جاءت امرأة إلى عمر بن الخطاب فقالت: يا أمير المؤمنين، إني امرأة كما ترى، وغيري من النساء أجمل مني، ولي عبد قد رضيت دينه وأمانته، (فأردت) (١) أن أتزوجه، فدعا بالغلام فضربهما ضربًا مبرحًا، وأمر بالعبد فبيع في أرض غربة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نوفل بن ابی عقرب فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت عمر بن خطاب کے پاس آکر کہنے لگی اے امیر المومنین ! بیشک میں ایک عام عورت ہوں جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری عورتیں مجھ سے زیادہ خوبصورت ہیں اور میرا ایک غلام ہے تحقیق میں اس کے دین اور اس کی ایمان داری سے راضی ہوں اور میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اس پر آپ نے اس غلام کو بلایا اور ان دونوں کو سخت مار لگائی اور آپ نے غلام کے بارے میں حکم دیا تو اس کو اجنبی دور علاقہ میں فروخت کردیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30679
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30679، ترقيم محمد عوامة 29358)