کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے: یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
حدیث نمبر: 30671
٣٠٦٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن بشير عن قتادة عن جابر بن زيد وسعيد بن المسيب في اليهودية والنصرانية تكون تحت المسلم ثم (يفجر) (١) (قالا) (٢): (يرجم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت سعید بن مسیب سے اس یہودی اور عیسائی عورت کے بارے میں مروی ہے جو مسلمان کے ماتحت ہوں پھر وہ شخص بدکاری کرلے۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کو سنگسار کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30672
٣٠٦٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: كان يقول: تحصن اليهوديةُ والنصرانية المسلمَ.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری فرمایا کرتے تھے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 30673
٣٠٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يتزوج المرأة من أهل الكتاب أنها تحصنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اہل کتاب عورت سے شادی کرلے : آپ نے فرمایا : بیشک وہ اسے پاکدامن محصن بنا دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 30674
٣٠٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن إسرائيل عن سالم قال: سألت سعيد بن جبير عن الرجل يتزوج اليهودية والنصرانية والأمة (أيحصن بهن؟) (١) قال: نعم، ولو (ما) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے یہودی، عیسائی باندی سے شادی کی ہو کیا وہ ان کی وجہ سے محصن بن جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں اگر چہ جو بھی ہو۔