کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
حدیث نمبر: 30665
٣٠٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في الحر يتزوج اليهودية والنصرانية ثم يفجر، فقالا: يجلد ولا يرجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس آزاد شخص کے بارے میں مروی ہے جو یہودی عورت اور عیسائی عورت سے شدی کرتا ہے پھر بدکاری کرلیتا ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30666
٣٠٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان لا يرى أن يحصن الحرَ إلا الحرةُ المسلمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس رائے رکھتے تھے کہ آزاد آدمی کو آزاد مسلمان عورت کے علاوہ کوئی عورت محصن نہیں بنا سکتی۔
حدیث نمبر: 30667
٣٠٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر بن عبد اللَّه ابن أبي مريم عن علي بن أبي طلحة عن كعب أنه أراد أن يتزوج يهودية أو نصرانية ⦗٤٨٦⦘ فسأل النبي ﷺ عن ذلك، فنهاه عنها وقال: "إنها لا تحصنك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے کسی یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے منع فرما دیا : اور فرمایا : بیشک وہ تجھے محصن نہیں بنا سکتی۔
حدیث نمبر: 30668
٣٠٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يرى مشركة محصنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مشرکہ عورت کو پاکدامن نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 30669
٣٠٦٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال: من أشرك باللَّه فليس بمحصن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا تو وہ محصن نہیں۔
حدیث نمبر: 30670
٣٠٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا تزوجها وهو غير مسلم لم تحصنه، حتى يطأها في الإسلام.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری فرمایا کرتے تھے : جب آدمی ایک عورت سے شادی کرے درآنحالیکہ وہ غیر مسلم ہو تو اس نے اس کو محصن نہیں بنایا یہاں تک کہ وہ اس سے اسلام میں وطی کرلے۔