کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30653
٣٠٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة و (سليمان) (٢) بن يسار في الرجل يتزوج الأمة، (و) (٣) لم يكن تزوج حرة قبلها، ثم يفجر، قال سليمان بن يسار: يرجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اور حضرت سلیمان بن یسار سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باندی سے شادی کی اور اس نے اس سے قبل کسی آزاد سے شادی نہیں کی تھی پھر اس نے بدکاری کرلی۔ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا : اسے سنگسار کردیا جائے اور حضرت عکرمہ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30654
٣٠٦٥٤ - وقال عكرمة: يجلد.
حدیث نمبر: 30655
٣٠٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن رجل زنا وله سراري؟ قال: يجلد ولا يرجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے زنا کیا درآنحالیکہ اس کی بہت سی باندیاں تھیں ؟ آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30656
٣٠٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث، عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: لا يحصن الحر (بيهودية) (١) ولا نصرانية ولا بأمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : آزاد شخص یہودی عورت سے محصن نہیں بنتا نہ ہی عیسائی عوت سے اور نہ ہی باندی سے۔
حدیث نمبر: 30657
٣٠٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة أو عبد اللَّه بن عتبة أن (١) مروان سأله عن الحر (يكون) (٢) تحته الأمة ثم يصيب فاحشة، قال: يرجم قال: عمن تأخذ هذا؟ قال: ⦗٤٨٤⦘ أدركنا أصحاب رسول اللَّه ﷺ يقولونه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ یا حضرت عبداللہ بن عتبہ سے مروان نے اس آزاد آدمی کے متعلق سوال کیا جس کے ماتحت باندی ہو اور وہ زنا کرے ؟ آپ نے فرمایا : اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ مروان نے پوچھا : آپ نے کس سے یہ حکم لیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو یوں کہتے ہوئے پایا تھا۔
حدیث نمبر: 30658
٣٠٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: لا تحصن الأمة الحر، ولا العبدُ الحرةَ.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ باندی آزاد مرد کو محصن نہیں بنا سکتی اور غلام آزاد عورت کو محصن نہیں بنا سکتا۔
حدیث نمبر: 30659
٣٠٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن وهو قول قتادة أنهما كانا يقولان في الحرة تحت العبد (تزني) (٢): السنة (أنها) (٣) ترجم، وفي الحر تحته الأمة لا يرجم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اور حسن بصری فرمایا کرتے تھے اس آزاد عورت کے بارے میں جو غلام کے ماتحت ہونے کے باوجود زنا کرلے تو اس کو سنگسار کیا جائے گا اور اس آزاد شخص کے بارے میں جس کے ماتحت باندی ہو اس کو سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30660
٣٠٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن الفضل عن يحيى بن أبي كثير أن سليمان بن يسار قال: أحصنها وأحصنته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا : غلام آزاد عورت کو اور آزاد غلام عورت کو محصن بنا دے گا۔
حدیث نمبر: 30661
٣٠٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: أحصنها و (أحصنته) (١) قال: (الحر) (٢) الآن مرجوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : غلام آزاد عورت کو اور باندی آزاد مرد کو محصن بنادیں گے۔ آپ نے فرمایا : آزاد اب سے سنگسار کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30662
٣٠٦٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قدمت المدينة وقد أجمعوا على عبد أحصن بحرة أن يرجم إلا عكرمة، فإنه قال: عليه نصف الحد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے فرمایا میں مدینہ آیا اس حال میں کہ سب فقہاء نے اتفاق کرلیا تھا ایک غلام پر جو کسی آزاد عورت سے محصن ہوا تھا کہ اسے سنگسار کردیا جائے سوائے حضرت عکرمہ کے کہ انہوں نے فرمایا : اس پر آدھی سزا جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30663
٣٠٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في العبد تكون تحته الحرة، والحر (يكون) (١) تحته الأمة، فيزني أحدهما، قال: ليس على واحد منهما رجم حتى (يكونا) (٢) حرين مسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس غلام کے بارے میں کہ آزاد عورت اس کے ماتحت ہو یا وہ آزاد شخص جس کے ماتحت باندی ہو ان میں سے کسی نے زنا کرلیا ہو ان کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا : ان میں سے کسی پر سنگسار کی سزا جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ دونوں آزاد مسلمان ہوں۔
حدیث نمبر: 30664
٣٠٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: إحصان الأمة أن تنكح الحر، وإحصان العبد أن ينكح الحرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا : باندی کے شادی شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ آزاد سے نکاح کرلے۔