کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ) کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 30633
٣٠٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [النور: ٢]، قال: (أدناه) (١) رجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد سے آیت ” اور چاہیے کہ ان کی سزا کا مشاہدہ کرے مومنوں کا ایک گروہ۔ “ کی تفسیر میں مروی ہے آپ نے فرمایا : کم از کم ایک آدمی ہو، اور حضرت عطاء نے فرمایا : دو آدمی ہوں۔
حدیث نمبر: 30634
٣٠٦٣٤ - وقال عطاء: رجلان.
حدیث نمبر: 30635
٣٠٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن: ﴿وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ قال: عشرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے آیت { وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } کی تفسیر یوں مروی ہے آپ نے فرمایا : دس افراد ہوں۔
حدیث نمبر: 30636
٣٠٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: ثلاثة فصاعدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : تین یا اس سے زائد ہوں۔
حدیث نمبر: 30637
٣٠٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن أبيه قال: شهدت (أبا برزة) (١) ضرب أمة له فجرت، وعليها ملحفة قد جللت (بها) (٢) وعنده طائفة من الناس ثم قال: ﴿وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث کے والد حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا۔ آپ نے اپنی ایک باندی کو کوڑے مارے جس نے زنا کیا تھا۔ درآنحالیکہ اس نے چادر پہنی ہوئی تھی جس نے اس کو ڈھانپا ہوا تھا۔ اور آپ کے پاس لوگوں کا ایک گروہ تھا پھر آپ نے آیت پڑھی : ترجمہ :۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا مسلمانوں کا ایک گروہ۔
حدیث نمبر: 30638
٣٠٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة عن محمد ابن كعب قال: سمعته يقول ﴿إِنْ (يَعْفُ) (١) عَنْ طَائِفَةٍ مِنْكُمْ﴾ [التوبة: ٦٦]، قال: كان رجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : آیت : ترجمہ :۔ اگر معاف کر بھی دیا جائے تم میں سے ایک گروہ کو۔ آپ نے فرمایا : و ہ ایک آدمی تھا۔