حدیث نمبر: 30623
٣٠٦٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وعباد بن العوام عن حجاج عن الزهري قال: مضت السنة من رسول اللَّه ﷺ والخليفتين من بعده ألا تجوز شهادة النساء في الحدود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد دو خلیفوں کے سنت گزر چکی ہے : حدود میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30624
٣٠٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جرير عن) (١) بيان عن إبراهيم سئل عن ثلاثة شهدوا على رجل بالزنا (وامرأتين) (٢)، قال: لا تجوز حتى يكونوا أربعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بیان فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے سوال کاس گیا : ان تین آدمیوں اور دو عورتوں کے متعلق جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی ؟ آپ نے فرمایا : جائز نہیں یہاں تک کہ وہ چاروں آدمی ہوں۔
حدیث نمبر: 30625
٣٠٦٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم (قال) (١): (لا تجوز) (٢) شهادة النساء في الطلاق والحدود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : طلاق اور حدود میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30626
٣٠٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن عامر قال: (لا تجوز) (١) شهادة النساء في الحدود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30627
٣٠٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم ووكيع عن زكريا عن الشعبي قال: لا (تجوز) (١) شهادة امرأة في حد، ولا شهادة عبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : کسی بھی حد میں عورت یا غلام کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30628
٣٠٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: لا تجوز شهادة النساء في الحدود.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30629
٣٠٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن (جويبر) (١) عن الضحاك قال: لا تجوز شهادة النساء في (دمٍ ولا (حد) (٢) دم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : عورتوں کی گواہی نہ کسی خون میں جائز ہے اور نہ کسی خون کی سزا میں۔
حدیث نمبر: 30630
٣٠٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت حمادًا يقول: لا تجوز شهادة النساء في الحدود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30631
٣٠٦٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح قال: سمعت عبد الرحمن بن وهب يقول: لا تجوز شهادة النساء في الحدود] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالرحمن بن سعید بن وھب کو یوں فرماتے ہوئے سنا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 30632
٣٠٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: (لا) (١) يجلد في شيء من الحدود إلا بشهادة رجلين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں کسی بھی صورت میں کوڑے نہیں مارے جائں ک گے مگر دو آدمیوں کی گواہی سے۔