حدیث نمبر: 30617
٣٠٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن قال: شاهد الزور يضرب شيئًا، ويعرف للناس ويقال: إن هذا شهد بزور.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو کچھ مارا جائے گا، اور لوگوں میں تشہیر کروا دی جائے اور کہا جائے : بیشک اس نے جھوٹی گواہی دی ہے۔
حدیث نمبر: 30618
٣٠٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن أشعث عن الشعبي قال: شاهد الزور يضرب ما دون الأربعين: خمسة وثلاثين، ستة وثلاثين، سبعة وثلاثين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو چالیس سے کم کوڑے مارے جائیں گے : پینتیس، چھتیس اور سینتیس۔
حدیث نمبر: 30619
٣٠٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: شاهد الزور يعزر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو حد سے کم سزا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30620
٣٠٦٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن المحاربي عن (١) الجعد أبي عثمان قال: كان شريح إذا أتي بشاهد الزور خفقه خفقات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعد ابو عثمان فرماتے ہیں کہ قاضی شریح کے پاس جب جھوٹا گواہ لایا جاتا تو آپ اسے چند کوڑے مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 30621
٣٠٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا المحاربي عن عبد اللَّه بن سعيد أن عمر بن عبد العزيز جلد شاهد الزور سبعين سوطًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جھوٹے گواہ کو ستر کوڑے مارے۔
حدیث نمبر: 30622
٣٠٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن مكحول والوليد ابن (أبي) (١) مالك (قالا) (٢): كتب عمر بن الخطاب في شاهد الزور يضرب أربعين سوطًا، ويسخم وجهه، ويحلق رأسه، ويطاف به، ويطال حبسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اور حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے جھوٹے گواہ کے بارے میں خط لکھا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے، اس کا چہرہ کالا کردیا جائے، اس کا سر منڈوا دیا جائے، اسے چکر لگوایا جائے اور اس کو لمبی مدت کے لیے قید کردیا جائے۔