کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
حدیث نمبر: 30610
٣٠٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن سعيد عن قتادة عن الحسن ⦗٤٧٥⦘ وابن عباس في الرجل يبيع امرأته، (قالا) (١): يعاقبان وينكلان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی کو فروخت کردے فرمایا : اس کو سزادی جائے گی اور عبرتناک سزا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30611
٣٠٦١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن حماد بن سلمة عن قتادة في رجل باع امرأة وهما حران، فأخذا عند (الجسر) (٢) في أوساطهما (الدنانير) (٣)، فكتب إلى عمر بن عبد العزيز (فيهما) (٤)، فكتب فيهما: أن يعزرا و (يستودعا) (٥) السجن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک عورت کو فروخت کردیا اس حال میں کہ وہ دونوں آزاد تھے۔ ان دونوں کو پل کے پاس سے پکڑا گیا ان دونوں کے درمیان دنا نیر تھے سو ان دونوں کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا : ان دونوں کو سزا دی جائے اور دونوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔
حدیث نمبر: 30612
٣٠٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة عن عكرمة عن ابن عباس في رجلين باع أحدهما الآخر، قال: يرد البيع، ويعاقبان، ولا قطع عليهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دو آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو فروخت کردیا تھا آپ نے فرمایا : بیع رد کردی جائے گی اور ان دونوں کو سزا دی جائے گی لیکن ان دونوں پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 30613
٣٠٦١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: تقطع يده (في الحر يبيع الحر) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30614
٣٠٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن معمر عن ابن شهاب في رجل باع رجلًا حرًا قال: يعاقبان الذي باعه والذي أقر بالبيع: عقوبة موجعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آزاد آدمی کو فروخت کردیا۔ آپ نے فرمایا : ان دونوں کو سزا دی جائے گی : یعنی جس شخص نے اس کو فروخت کیا ہو اور جس نے فروخت کا اقرار کیا ہو، اور دردناک سزا ہوگی۔
حدیث نمبر: 30615
٣٠٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني معمر عن ابن شهاب في رجل باع ابنته فوقع المبتاع عليها، فقال أبوها: حملني على بيعها الحاجة، قال: يجلدان الأب وابنته مائة مائة (١) إن كانت قد بلغت، ويرد إلى المبتاع الثمن، وعلى المبتاع صداقها بما أصاب منها، ثم يغرم (له) (٢) الأب الصداق، إلا أن يكون المبتاع قد علم أنها حرة فعليه الصداق، ولا يغرمه الأب له، ويجلد مائة (و) (٣) إن كانت جارية لا (تعقل) (٤) فعلى الأب النكال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا پس خریدنے والے نے اس سے صحبت کرلی۔ اس لڑکی کا والد کہنے لگا : ضرورت نے مجھے اس کے فروخت کرنے پر ابھارا آپ نے فرمایا : ان دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے، اس باپ کو اور اس کی بیٹی کو اگر وہ لڑکی بالغ ہو، اور قیمت خریدنے والے کو واپس کی جائے گی، اور خریدنے والے پر اس لڑکی کا مہر لازم ہوگا بسبب اس سے وطی کرنے کے پھر وہ باپ مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ آزاد تھی تو اس پر مہر لازم ہوگا اور وہ باپ اس مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگا اور اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ چھوٹی بچی عقلمند نہ ہو تو باپ پر عبرتناک سزا جاری ہوگی۔
حدیث نمبر: 30616
٣٠٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن حماد في امرأة باعت أختها عن أمرها، فاشتراها رجل فوطئها، قال: يرد على الرجل (ماله) (١) وتعاقب المرأة وأختها، ويرضخ لها شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے کام کی وجہ سے اپنی بہن کو فروخت کردیا پس ایک آدمی نے اسے خریدا اور اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا : آدمی کو اس کا مال لوٹایا جائے گا اور اس لڑکی کو وہ تھوڑا سا مہر ادا کرے گا۔