کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا: اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30603
٣٠٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في اليهودي والنصراني: إن كان أحصن في شركه ثم أسلم ثم أصاب فاحشة قبل أن يحصن في الإسلام قال: يرجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے یہودی اور عیسائی کے بارے میں مروی ہے اگر وہ اپنے شرک کے زمانے میں شادی شدہ تھے پھر وہ اسلام لے آئے۔ پھر اس نے اسلام میں شادی کرنے سے پہلے کوئی فحش کام کرلیا : آپ نے فرمایا : اسے سنگسار کردیاجائے گا۔
حدیث نمبر: 30604
٣٠٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إحصان اليهودي والنصراني في شركهما إحصان، وليس المجوسي بإحصان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : یہودی اور عیسائی کا شرک کے زمانے میں شادی کرنا تو احصان ہوگا اور مجوسی محصن نہیں ہوگا۔