حدیث نمبر: 30553
٣٠٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن فضيل عن ابن معقل (١) أن رجلًا جاء إلى علي فساره فقال: يا قنبر أخرجه من المسجد فأقم عليه الحد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اس نے آپ سے سرگوشی کی آپ نے فرمایا : اے قنبر ! اس کو مسجد سے باہرلے جاؤ اور اس پر حد قائم کرو۔
حدیث نمبر: 30554
٣٠٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن عمر أتي برجل في شيء فقال: أخرجاه من المسجد (فأخرجاه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پا س کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا، تو آپ نے فرمایا : اس کو مسجد سے باہر لے جاؤ پس وہ دونوں اس شخص کو باہر لے گئے۔
حدیث نمبر: 30555
٣٠٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه (بن الشعيثي) (١) عن العباس بن عبد الرحمن عن حكيم بن حزام قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقام الحدود في المساجد ولا يستقاد فيها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن حزام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان میں قصاص لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30556
٣٠٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مبارك عن ظبيان بن (صبيح) (١) قال: قال ابن مسعود: لا تقام الحدود في المساجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ظبیان بن صبیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 30557
٣٠٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن ليث (عن مجاهد) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عامر ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : صحابہ مسجدوں میں حدود قائم کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 30558
٣٠٥٥٨ - وعن جابر عن عامر (قالا) (١): كانوا يكرهون أن يقيموا الحدود في المساجد.
حدیث نمبر: 30559
٣٠٥٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء أنه كره، أو كان يكره الجلد في المساجد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مسجد میں کوڑے مارنے کو مکروہ سمجھا یا مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 30560
٣٠٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل عن عمرو بن دينار عن طاوس رفعه قال: لا تقام ⦗٤٦٤⦘ الحدود في المساجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مرفوعاً بیان کیا ہے : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 30561
٣٠٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (إسرائيل) (١) عن عيسى بن أبي (عزة) (٢) عن الشعبي قال: شهدته و (ضرب) (٣) رجلًا افترى على رجل في قميص، ولم يضربه في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابو عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا، آپ نے ایک آدمی کو مارا جس نے کسی آدمی پر قمیص کے بارے میں جھوٹی تہمت لگائی تھی اور آپ نے اسے مسجد میں نہیں مارا۔
حدیث نمبر: 30562
٣٠٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن خالد (الضبي) (١) عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "جنبوا مساجدكم إقامة حدودكم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنی مسجدوں کو اپنی حدود کے قائم کرنے سے دور رکھو۔
حدیث نمبر: 30563
٣٠٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن أبي الضحى عن (مسروق) (١) قال: للمسجد حرمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : مسجد کا ایک حرمت و احترام ہے۔
حدیث نمبر: 30564
٣٠٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن أبي الضحى أنه كره الضرب في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الضحی نے مسجدوں میں مارنے کو مکروہ سمجھا۔