حدیث نمبر: 30545
٣٠٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة عن ابن عباس أنه سئل عن الحلق فقال: جعله (اللَّه) (١) (تعالى) (٢) نسكًا ⦗٤٦١⦘ وسنة، وجعله الناس عقوبة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سر منڈوانے کے متعلق سوال کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : اللہ رب العزت نے اسے قربانی اور سنت بنایا ہے اور لوگوں نے اسے سزا بنادیا۔
حدیث نمبر: 30546
٣٠٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن روح بن يزيد عن بشر عن أبيه عن عمر بن عبد العزيز قال: إياي وحلق الرأس واللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : مجھے سر اور ڈاڑھی منڈوانے سے دور رکھو۔
حدیث نمبر: 30547
٣٠٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: حدثني الرضا -يعني (طاوسًا) (١) - قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من مثل بالشعر فليس منا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے بالوں کا مکمل مثلہ کردیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 30548
٣٠٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس (١) قال: جعله اللَّه طهورًا، وجعلتموه عقوبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : اللہ رب العزت نے اسے پاکی بنایا تھا اور تم نے اسے سزا بنادیا۔
حدیث نمبر: 30549
٣٠٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: حلق الرأس في العقوبة بدعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : سزا میں سر کو منڈ وانا بدعت ہے۔