کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان روایات کا بیان جو نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں کہ اسے کب مارا جائے گا: جب وہ ٹھیک ہوجائے یا اس کے نشہ میں ہونے کی حالت میں؟
حدیث نمبر: 30532
٣٠٥٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي مصعب (١) عطاء بن أبي مروان عن أبيه أن عليًا أُتِي بالنجاشي سكران من الخمر في رمضان، فتركه حتى صحا ثم ضربه ثمانين، ثم أمر به إلى السجن، ثم أخرجه من الغد فضربه عشرين، فقال: ثمانين للخمر وعشرين لجرأتك على اللَّه في رمضان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س رمضان میں نجاشی شاعر لایا گیا جو نشہ میں دھت تھا تو آپ نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہوگیا پھر آپ نے اسے اسی کوڑے مارے پھر آپ نے اس کو قید کرنے کا حکم دیا پھر آپ نے اگلے دن اسے نکالا اور اسے بیس کوڑے مارے اور فرمایا : اسی کوڑے شراب کی وجہ سے اور بیس کوڑے رمضان میں اللہ پر جرأت کرنے کی وجہ سے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30532
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30532، ترقيم محمد عوامة 29218)
حدیث نمبر: 30533
٣٠٥٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي الحارث التيمي عن أبي ماجد الحنفي قال: كنت عند عبد اللَّه بن مسعود قاعدًا، فجاءه رجل من المسلمين بابن أخ له، فقال له: (يا) (١) أبا عبد الرحمن، إن ابن أخي وجدته (سكران) (٢)، فقال عبد اللَّه: (ترتروه، ومزمزوه، واستنكهوه) (٣) (فترتر) (٤) و (مزمز) (٥) و (استنكه) (٦) فوجد (سكران) (٧) (فدفع) (٨) إلى السجن، فلما كان الغد جئت وجيء به (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ماجد حنفی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی اپنے بھتیجے کو لایا اور آپ سے کہنے لگا : اے ابو عبدالرحمن ! میرے بھائی کا بیٹا ہے میں نے اسے نشہ کی حالت میں پایا ہے اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا : تم اس کو اچھی طرح ہلاؤ، اس کو دھکیلو اور اس کے منہ کی بوسو نگھو پس اسے سنگھایا گیا تو آپ نے اسے نشہ کی حالت میں پایا، اسے جیل بھیج دیا گیا پس جب اگلا دن آیا تو میں آیا اور اسے بھی لایا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30533
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30533، ترقيم محمد عوامة 29219)
حدیث نمبر: 30534
٣٠٥٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سكر الإنسان ترك حتى يفيق، ثم جلد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب انسان نشہ میں دھت ہوجائے تو اسے چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہوجائے پھر اسے کوڑے مارے جائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30534
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30534، ترقيم محمد عوامة 29220)
حدیث نمبر: 30535
٣٠٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا سكر الإمام جلد وهو لا يعقل، فإنه إن عقل امتنع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جب امام نشہ میں ہو تو اسے کوڑے مار دیے جائیں درآنحالیکہ وہ ہوش میں نہ ہو اس لیے کہ اگر وہ ہوش میں آئے گا تو وہ روک دے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30535
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30535، ترقيم محمد عوامة 29221)