کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
حدیث نمبر: 30422
٣٠٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن (عمير) (١) بن نمير قال: سئل ابن عمر عن جارية كانت بين رجلين، فوقع (عليها) (٢) أحدهما، قال: ليس عليها حد، هو خائن يُقوّمُ عليه قيمته ويأخذها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک باندی کے متعلق سوال کیا گیا جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی وہ خائن شمار ہوگا اس پر قیمت لازم ہوجائے گی اور وہ اس باندی کو لے لے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30422
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30422، ترقيم محمد عوامة 29112)
حدیث نمبر: 30423
٣٠٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن المسيب في جارية كانت بين رجلين، فوقع عليها أحدهما قال: يضرب تسعة وتسعين سوطًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی آپ نے فرمایا : اس کو ننانوے کوڑے مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30423
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30423، ترقيم محمد عوامة 29113)
حدیث نمبر: 30424
٣٠٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عبدة عن شريح أنه درأ عنه الحد وضَمّنَه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس سے سزا کو زائل کردیا اور اس کو ضامن بنایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30424
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30424، ترقيم محمد عوامة 29114)
حدیث نمبر: 30425
٣٠٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري في الأمة تكون بين الشركاء فيقع عليها أحدهم، قال: يضرب مائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو چند شریکوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس باندی سے وطی کرلی آپ نے فرمایا : اسے سو کوڑے مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30425
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30425، ترقيم محمد عوامة 29115)
حدیث نمبر: 30426
٣٠٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روّاد بن الجراح عن الأوزاعي عن مكحول في جارية بين ثلاثة وقع عليها أحدهم، (قال) (١): (عليه) (٢) أدنى الحدين ⦗٤٣١⦘ مائة، وعليه ثلثا (ثمنها) (٣) (وثلثا عقرها) (٤) و (ثلثا) (٥) (قيمة) (٦) الولد إن كان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا : اس پر کم از کم دو سزائیں جاری ہوں گی اور اس شخص پر اس کی قیمت کا دو تہائی حصہ لازم ہوگا اور شبہ میں وطی کرنے کی وجہ سے اس کے مہر کا دوتہائی حصہ لازم ہوگا اور اگر بچہ ہو تو اس کی قیمت بھی ساتھ ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30426
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30426، ترقيم محمد عوامة 29116)
حدیث نمبر: 30427
٣٠٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: يعزر و (تقوم) (١) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس کو تعزیزاً سزا دی جائے گئی اور اس پر اس باندی کی قیمت لازم کردی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30427
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30427، ترقيم محمد عوامة 29117)
حدیث نمبر: 30428
٣٠٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: بلغنا أن عمر بن عبد العزيز أتي بجارية كانت بين رجلين، فوطئها أحدهما، (فاستشار) (١) فيها سعيد بن المسيب (وسعيد بن جبير) (٢) وعروة بن الزبير (فقالوا) (٣): (نرى) (٤) أن (يجلد دون) (٥) الحد، و (يقيموها) (٦) قيمة فيدفع إلى شريكه نصف القيمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک باندی لائی گئی جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو آپ نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب ، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عروہ بن زبیر وغیرہ حضرات سے مشورہ مانگا ان سب نے فرمایا : ہماری رائے یہ ہے کہ اس کو حد کی مقدار مقررہ سے کم کوڑے مارے جائیں اور انہوں نے اس باندی کی ایک قیمت مقرر فرمائی کہ وہ شخص اپنے شریک کوا س کی آدھی قیمت ادا کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30428
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30428، ترقيم محمد عوامة 29118)
حدیث نمبر: 30429
٣٠٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس في رجل (يقع) (١) على جارية بينه وبين شريكه، قال: تقوم عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یونس سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک باندی سے وطی کرلی جو اس کے اور اس کے شر یک کے درمیان مشترک تھی۔ آپ نے فرمایا : اس پر اس باندی کی قیمت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30429
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30429، ترقيم محمد عوامة 29119)
حدیث نمبر: 30430
٣٠٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) عن مغيرة عن إبراهيم في جارية كانت بين رجلين فوقع عليها أحدهما فحملت، قال: تقوم عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی سو وہ حاملہ ہوگئی آپ نے فرمایا : اس شخص پر قیمت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30430
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30430، ترقيم محمد عوامة 29120)
حدیث نمبر: 30431
٣٠٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن طاوس في الجارية تكون بين الرجلين فيطأها أحدهما، قال: عليه (العقر) (١) بالحصة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرلیتا ہے آپ نے فرمایا : اس شخص پر حصہ کے مطابق وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30431
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30431، ترقيم محمد عوامة 29121)