کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بیان میں جو دوسرے شخص کویوں کہے: فلاں کہتا ہے کہ بے شک تم زانی ہو
حدیث نمبر: 30393
٣٠٣٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأنصاري عن أشعث عن الحسن في الرجل يقول للرجل: أخبرني فلان أنك زنيت، قال: ليس عليه حد؛ لأنه أضافه إلى غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے آدمی کو یوں کہا : مجھے فلاں نے خبر دی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا، اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ اس نے اس بات کی نسبت کسی غیر کی طرف کی ہے۔
حدیث نمبر: 30394
٣٠٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن بعض أصحابه عن الشعبي أن رجلًا قال لرجل: زعم فلان أنك زان، قال: إن جاء بالبينة وإلا ضرب الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا : فلاں نے کہا ہے کہ بیشک تو زانی ہے۔ آپ نے فرمایا : اگر وہ بینہ لے آئے تو ٹھیک وگرنہ اس شخص پر حد لگائی جائے گی۔