کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
حدیث نمبر: 30375
٣٠٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم في الأمة تكون تحت الحر فيقذفها، [قال: لا يضرب الحد ولا يُلاعِن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضر ت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگادے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔
حدیث نمبر: 30376
٣٠٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مطرف عن عامر في الأمة تكون تحت الحر فيقذفها] (١) قال: لا حد (عليهما) (٢)، ولا لعان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا : ان دونوں پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔
حدیث نمبر: 30377
٣٠٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر (١) عن ليث عن طاوس ومجاهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس ، حضرت مجاھد ، ابراہیم اور حضرت شعبی ان سب حضرات سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان سب حضرات نے فرمایا : ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس باندی پر تہمت لگانے والے پر حد قذف ہوگی۔
حدیث نمبر: 30378
٣٠٣٧٨ - والحكم عن إبراهيم والشعبي في (الرجل) (١) يكون تحته الأمة فيقذفها، قالوا: ليس بينهما تلاعن، وليس على قاذفها حد.
حدیث نمبر: 30379
٣٠٣٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد في العبد تكون تحته الحرة فيقذفها، قالا: ليس بينهما ملاعنة، ويجلد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پس وہ اس پر الزام لگادے۔ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : ان کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30380
٣٠٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن عبد الملك عن عطاء في اليهودية تلاعن المسلم، قال: لا، ولا العبد الحرة، ولكن يجلد العبد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے یہودی عورت کے بارے میں پوچھا گیا کار وہ مسلمان سے لعان کرسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں اور نہ ہی غلام آزاد عورت سے لعان کرسکتا ہے لیکن اس غلام کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30381
٣٠٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن الحكم وعامر في المملوك تكون له امرأة حرة، فتجيء بولد فينتفي منه، قال: يضرب ولا لعان بينهما، ويلزق به الولد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت عامر سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کی بیوی آزاد ہو فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس سے ملا دیاجائے گا اور حضرت عامر اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے اس آزاد شخص کے بارے میں فرمایا : جس کے ماتحت باندی تھی پس وہ بچہ لے آئی اور اس نے اس بچہ کی نفی کردی۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا : ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30382
٣٠٣٨٢ - وقال عامر والحكم: في الحر تحته الأمة فجاءت بولد فانتفى منه، قال: ليس بينهما لعان، ويلزق به الولد.
حدیث نمبر: 30383
٣٠٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في العبد إذا (كان) (١) تحته الحرة أنه إذا قذفها جلد، ولا يلاعن، وإذا كان حر تحته أمة فقذفها فإنه لا يجلد ولا يلاعن، وإذا كان عبد تحته (أمة) (٢) فقذفها فإنه (لا يجلد) (٣) ولا يلاعن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے کہ جب اس نے اس پر الزام لگادیا تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اور جب آزاد آدمی کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا دے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں اور نہ ہی وہ لعان کرے گا اور جب کسی غلام کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا د ے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔