کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30364
٣٠٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن بيان عن الشعبي قال: من قذف ابن [الملاعنة أو قذف أمه ضُرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بیان فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30365
٣٠٣٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ، حضرت مجاھد اور حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30366
٣٠٣٦٦ - وعن ليث عن مجاهد.
حدیث نمبر: 30367
٣٠٣٦٧ - وعن جابر وابن سالم عن عامر (قالوا) (١): من قذف ابن] (٢) الملاعنة جلد.
حدیث نمبر: 30368
٣٠٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن ليث عن مجاهد وطاوس في الرجل يقول لابن الملاعنة: يا ابن الزانية، قالا: يجلد ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو لعان کی گئی عورت کے بیٹے کو یوں کہے : اے زانیہ عورت کے بیٹے ! آپ نے فرمایا : اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30369
٣٠٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن موسى بن عبيدة عن نافع عن ابن عمر قال: من قذف ابن الملاعنة جلد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30370
٣٠٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ (عن عمران) (١) (عن) (٢) عكرمة قال: من قال لابن الملاعنة: يا ابن الهنة، جلد (الحد) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : جو ملا عنہ کے بیٹے کو یوں کہے : اے گندی عورت کے بیٹے : تو اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30371
٣٠٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: إذا قيل لابن الملاعنة: لست بابن فلان الذي (لاعن) (١) أمك، قال: يجلد الذي يقول له ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب ملا عنہ عورت کے بیٹے کو یوں کہا گیا : تو اس فلاں آدمی کا بیٹا نہیں ہے جس نے تیری ماں کے ساتھ لعان کیا تھا۔ آپ نے فرمایا : کوڑے مارے جائیں گے اس شخص کو جس نے اسے یوں کہا کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30372
٣٠٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: من رمى ابن الملاعنة أو أمه جلد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30373
٣٠٣٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الفضل بن دلهم عن الحسن قال: يضرب قاذف ابن الملاعنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضل بن دلھم فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ملا عنہ کے بیٹے پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30374
٣٠٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن قذفها إنسان جُلِد قاذفها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اگر کسی شخص نے اس ملاعنہ پر تہمت لگائی تو تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔