کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
حدیث نمبر: 30361
٣٠٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم قال: إذا (أكذب) (١) الرجل نفسه (٢) ما بقي من ملاعنتها شيء، جُلد وهي امرأته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی خود کو جھٹلا دے جبکہ اس کے لعان میں سے کچھ جملے باقی ہوں تو اسے کوڑے مارے جائیں اور وہ اس کی بیوی ہوگی۔
حدیث نمبر: 30362
٣٠٣٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر سے بھی ابراہیم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 30363
٣٠٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا (أكذب) (١) نفسه قبل أن تنقضي الملاعنة جلد وهي امرأته، وإن أكذب نفسه بعد الملاعنة فلا شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے لعان مکمل ہونے سے قبل خود کی تکذیب کردی تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ اس کی بیوی ہوگی اور اگر اس نے لعان کے بعد خود کی تکذیب کی تو کچھ نہیں ہوگا۔