کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: انگور یا کھجور کی نچوڑ ی ہوئی شراب جو اس میں حد لگانے کی رائے رکھے
حدیث نمبر: 30289
٣٠٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: حد النبيذ ثمانون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : نبیذ کی حد اسی کوڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 30290
٣٠٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حسان بن مخارق قال: بلغني أن (رجلًا ساير عمر بن الخطاب) (١) في سفر وكان صائمًا، فلما أفطر (أهوى) (٢) إلى قربة لعمر معلقة فيها نبيذ قد خضخضها البعير، فشرب منها فسكر، فضربه عمر الحد، فقال له: إنما شربت (٣) من قربتك، فقال له عمر: إنما جلدناك لسكرك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن مخارق فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب کے ہمر اہ سفر میں گیا درآنحالیکہ وہ روزہ دار تھا جب اس نے روزہ افطار کرلیا تو اس نے اپنا ہاتھ حضرت عمر کے چمڑے کے مشکیزے کی طرف بڑھایا جو لٹکا ہوا تھا اور اس میں نبیذ موجود تھی جس کو اونٹ نے خوب ہلادیا تھا۔ پس اس شخص اسے پی لیا اور نشہ میں مدہوش ہوگیا اس پر حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اس نے آپ سے کہا : بیشک میں نے تو تمہارے مشکیزے سے پی تھی ؟ آپ نے اس سے فرمایا : بیشک ہم نے تمہارے نشہ میں مدہوش ہونے کی وجہ سے تمہیں کوڑے مارے ہیں۔
حدیث نمبر: 30291
٣٠٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في السكران من النبيذ قال: يضرب ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے نبیذ پی کر نشہ میں مدہوش ہونے والے کے بارے میں مروی ہے کہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30292
٣٠٢٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن إبراهيم قال: يضرب الحد في النبيذ] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : نبیذ کے پینے کی صورت میں حدلگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30293
٣٠٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن أبي وائل: ليس فيه حد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا : اس میں حد جاری نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 30294
٣٠٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) نمير عن حجاج عن أبي عون عن عبد اللَّه بن شداد عن ابن عباس قال: في السكر من النبيذ ثمانون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : نبیذ سے نشہ میں مدہوش ہونے کی صورت میں اسی کوڑے ہیں۔
حدیث نمبر: 30295
٣٠٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أبيه عن شقيق (الضبي) (١) قال: فيه الحد، يضرب ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق ضبی نے ارشاد فرمایا : اس میں حد ہوگی، اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30296
٣٠٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كان علي يرزق الناس الطلاء في دنان صغار، فسكر منه رجل فجلده علي ثمانين، قال: فشهدوا عنده أنه (إنما) (٢) سكر من الذي رزقهم، قال: ولم شرب منه حتى سكر (٣)؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چھوٹے مٹکوں میں لوگوں کو انگور کا پکا ہوا شیرہ دیا پس اس سے ایک آدمی نشہ میں مدہوش ہوگیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے اسی کوڑے مارے راوی کہتے ہیں سب لوگوں نے آپ کے پاس اس بات کی گواہی دی کہ یہ شخص اسی شیرہ سے نشہ میں مدہوش ہوا ہے جو آپ نے لوگوں کو دیا تھا۔ آپ نے فرمایا : اس نے اس میں سے اتنا کیوں پی لیا کہ یہ نشہ میں چور ہوگیا ؟