حدیث نمبر: 30272
٣٠٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار عن (ابن) (١) أبي ربيعة قال: دعانا عمر في فتيان ⦗٣٩٩⦘ من فتيان قريش في إماء زنين من رقيق الإمارة، فضربناهنّ خمسين خمسين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہم قریش کے نو جوانوں کو ان باندیوں کے سلسلہ میں بلایا جنہوں نے زنا کیا تھا، حکومت کے غلاموں سے تو ہم نے باندیوں کو پچاس پچاس کوڑے مارے۔
حدیث نمبر: 30273
٣٠٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن همام عن عمرو بن شرحبيل قال: جاء معقل المزني إلى عبد اللَّه فقال: إن جاريتي زنت، (قال) (١): اجلدها خمسين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر و بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضر ت معقل مزنی حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آئے اور فرمایا : بیشک میری باندی نے زنا کیا ہے تو آپ نے فرمایا : اس کو پچاس کوڑے مارو۔
حدیث نمبر: 30274
٣٠٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: إذا اعترف العبد بالزنا جلده سيده خمسين سوطًا.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب غلام زنا کا اعتراف کرلے تو اس کا آقا اسے پچاس کوڑے مارے گا۔