حدیث نمبر: 30263
٣٠٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم (١) بن عامر عن سعيد بن المسيب أن رجلًا قال لرجل: يا ابن (كراثة) (٢) قال: يضرب الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو یوں کہہ دیا : اے گانے والی عورت کے بیٹے تو آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 30264
٣٠٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن أبي الرجال عن أمه عمرة قالت: استب رجلان فقال أحدهما: ما أمي بزانية، وما أبي بزان، فشاور عمر القوم فقالوا: مدح أباه وأمه، فقال: لقد كان لهما من المدح غير هذا، فضربه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الرجال فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ حضرت عمرہ نے ارشاد فرمایا : دو آدمیوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، پس ان میں سے ایک کہنے لگا : میری ماں زانیہ عورت نہیں ہے اور میرا باپ بھی زانی نہیں، تو حضرت عمر نے اس بارے میں لوگوں سے مشورہ لیا، لوگوں نے کہا، اس نے تو اپنے باپ اور ماں کی تعریف کی ہے آپ نے فرمایا : ان دونوں کے لیے اس کے علاوہ بھی تعریف ہوسکتی تھی، پس آپ نے اس پر حد لگائی۔
حدیث نمبر: 30265
٣٠٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (الجلد) (١) بن أيوب عن معاوية بن قرة أن رجلًا قال لرجل: يا ابن (شامة) (٢) (الوذر) (٣)، فاستعدى عليه عثمان بن عفان، فقال: إنما عنيت كذا وكذا، فأمر به عثمان فجلد الحد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے کہا : اے ابن شامۃ الوذر یعنی زنا کرنے والے کے بیٹے تو اس شخص نے حضرت عثمان بن عفان سے اس شخص کے خلاف مدد طلب کی تو وہ کہنے لگا : بیشک میں نے اس سے ایسے اور ایسے معنی مراد لیے ہیں۔ پس حضرت عثمان کے حکم سے اس پر حد لگائی گئی۔
حدیث نمبر: 30266
٣٠٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: في التعريض عقوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : مبہم بات میں بھی سزا ہے۔
حدیث نمبر: 30267
٣٠٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن حماد بن سلمة عن هشام عن أبيه قال: فيه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا : اس میں بھی حد لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 30268
٣٠٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين أن سمرة قال: من عرّض عرضنا له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت سمرہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ہم سے مبہم بات کی تو ہم بھی اس سے مبہم بات کریں گے۔
حدیث نمبر: 30269
٣٠٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن عوف عن أبي رجاء أن عمر وعثمان كانا يعاقبان في الهجاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان عیب گیری کی صورت میں سزادیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 30270
٣٠٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن عطاء أنه كان يرى (الضرب) (١) في التعريض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء مبہم بات کرنے کی صورت میں سزا کی رائے رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 30271
٣٠٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (عاصم) (١) عن الأوزاعي عن الزهري أنه كان يجلد الحد في التعريض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ امام زھری مبہم بات کرنے کی صورت میں حداً کوڑے مارتے تھے۔