کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
حدیث نمبر: 30212
٣٠٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن القاسم عن أبيه قال: أتي عبد اللَّه برجل وجد مع امرأة في ثوب، قال: فضربهما أربعين أربعين قال: فخرجوا إلى عمر (فاستعدوا) (١) عليه، فلقي عمر عبد اللَّه، فقال: قوم استعدوا عليك في كذا وكذا، (قال) (٢): فأخبره بالقصة فقال لعبد اللَّه: كذلك (ترى) (٣)؟ قال: نعم، ⦗٣٨٨⦘ (قالوا) (٤): جئنا نستعديه فإذا هو يستفتيه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا تھا۔ تو آپ نے ان دونوں کو چالیس چالیس کوڑے لگائے۔ راوی کہتے ہیں ! پھر وہ لوگ حضرت عمر کے پاس گئے حضرت عبداللہ کے خلاف مدد مانگنے کے لیے۔ حضرت عمر حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملے اور فرمایا : کچھ لوگ تمہارے خلاف اس معاملہ میں مدد مانگ رہے ہیں تو آپ نے ان کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ تو آپ یہ سن کر حضرت عبداللہ سے فرمانے لگے ! اس میں تمہاری ایسی رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! وہ لوگ کہنے لگے : ہم تو ان سے مدد مانگنے آئے تھے وہ تو خود ان سے فتویٰ پوچھ رہے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30212
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30212، ترقيم محمد عوامة 28919)
حدیث نمبر: 30213
٣٠٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن علي قال: إذا وجد الرجل مع المرأة جلد منهما مائة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب آدمی عورت کے ساتھ پایا جائے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30213
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30213، ترقيم محمد عوامة 28920)
حدیث نمبر: 30214
٣٠٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سلمة عن الحسن العرني عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أن رجلًا كان له عسيف، (فوجده) (١) مع امرأته (٢) في لحاف، فضربه (عمر) (٣) أربعين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کا ایک خدمت گار تھا پس اس شخص نے اسے اپنی بیوی کے ساتھ بستر میں پایا تو حضرت عمر نے اسے چالیس کوڑے مارے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30214
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30214، ترقيم محمد عوامة 28921)
حدیث نمبر: 30215
٣٠٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن سويد بن نجيح عن ظبيان بن عمارة قال: أتي علي برجل وامرأة فقال رجل: إنا وجدناهما في لحاف واحد، وعندهما خمر وريحان، (قال) (١): فقال علي: (مريبان) (٢) خبيثان، فجلدهما، ولم يذكر حدا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ظبیان بن عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرد اور عورت لائے گئے اور ایک آدمی کہنے لگا : بیشک ہم نے ان دونوں کو ایک ہی بستر میں پایا ہے اور ان کے پاس شراب اور ناز بو کی خوشبو بھی موجود تھی اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : دونوں خبیث مشکوک ہیں، پھر آپ نے ان دونوں کو کوڑے مارے اور سزا ذکر نہیں کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30215
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30215، ترقيم محمد عوامة 28922)
حدیث نمبر: 30216
٣٠٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن جرير بن حازم عن الحسن ⦗٣٨٩⦘ قال: (تجز) (١) رؤوسهما ويجلدان، فذكر (جلدًا) (٢) لا أحفظه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ان دونوں کے سر توڑے جائیں گے اور کوڑے مارے جائیں گے پس انہوں نے کوڑوں کی تعداد ذکر کی میں اس کو یاد نہ رکھ سکا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30216
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30216، ترقيم محمد عوامة 28923)