کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان چار آدمیوں کا بیان جنہوں نے آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی پس ان کو عادل قرار نہیں دیا گیا
حدیث نمبر: 30056
٣٠٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل عن الشعبي في أربعة شهدوا على رجل بالزنا فكان أحدهم ليس بعدل، قال: يدرأ عنهم الحد؛ لأنهم أربعة.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی اور ان میں سے ایک گواہ عادل نہیں تھا ؟ آپ نے فرمایا : اس شخص سے حد ختم کردی جائے گی اس لیے کہ گواہ چار ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 30057
٣٠٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي قال: إذا شهد أربعة بالزنا ثم لم يكونوا عدولًا لم أجلدهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جب چار گواہوں نے زنا کی گواہی دی اور وہ سارے کے سارے عادل نہیں تھے تو ان کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 30058
٣٠٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأنصاري عن أشعث عن الحسن قال: إذا (شهدوا) (١) أربعةٌ بالزنا على رجل فلم يعدلوا: درئ (عنهم) (٢) الحد، ولم يُجلد (منهم أحد) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب چار آدمیوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی اور ان چار کو عادل قرار نہیں دیا گیا تو اس شخض سے حد ختم ہوجائے گی اور ان میں سے کسی کو بھی کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔