کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن لوگوں نے یوں کہا: کہ جب غلام کو چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہو؟ کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30053
٣٠٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن أبي بشر عن يوسف (بن ماهك) (٢) أن عبدًا لبعض أهل مكة سرق رداء لصفوان بن أمية، فأتي به النبي ﷺ فأمر بقطعه، فقال: يا رسول اللَّه! تقطعه من أجل ثوبي؟ قال: "فهلا (قبل أن تأتيني) (٣) (به) " (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یوسف بن ماھک فرماتے ہیں کہ اہل مکہ میں سے کسی کے غلام نے حضرت صفوان بن امیہ کی چادر چوری کرلی پس اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اس پر حضرت صفوان کہنے لگے : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے کپڑے کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پس یہ بات تم نے اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ سوچی ؟
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30053
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ يوسف تابعي، أخرجه أحمد كما في مسائل صالح (٣/ ٢٥٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30053، ترقيم محمد عوامة 28768)
حدیث نمبر: 30054
٣٠٠٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن أبي سليمان عن عطاء في العبد يسرق، قال: يقطع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن أبی سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسے غلام کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرتا ہو۔ آپ نے فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30054
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30054، ترقيم محمد عوامة 28769)
حدیث نمبر: 30055
٣٠٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني أبو بكر بن عبد اللَّه عن أبي الزناد أنه أخبره أن (عبد اللَّه بن عامر) (١) أخبره أن أبا بكر قطع يد عبد سرق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک غلام کا ہاتھ کاٹ دیا جس نے چوری کی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30055
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ أبو بكر بن عبد اللَّه متروك.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30055، ترقيم محمد عوامة 28770)