حدیث نمبر: 30018
٣٠٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي حصين عن عبد اللَّه قال: (أتي عثمان بغلام قد سرق فقال: انظروا) (١) إلى مؤتزره هل أنبت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس کی ازار میں دیکھو کیا بال اگ آئے ہیں ؟
حدیث نمبر: 30019
٣٠٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان و (مسعر) (١) عن أبي حصين عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير عن (عثمان) (٢) بمثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر سے بھی حضرت عثمان کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
حدیث نمبر: 30020
٣٠٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن إسماعيل بن أمية عن (محمد ⦗٣٥١⦘ ابن) (١) يحيى (بن حبان) (٢) قال: (ابتهر) (٣) غلام منا في (شعره) (٤) بامرأة (فرفع إلى عمر فشك فيه) (٥) (فنظر إليه) (٦) فلم يوجد أنبت فقال: لو وجدتك أنبت لجلدتك -أو لحددتك (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن یحییٰ بن حیان فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک لڑکے نے ایک عورت کے خلاف جھوٹا دعویٰ کیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ کو اس میں شک ہوا تو آپ نے اس کی طرف دیکھاتو انہیں لگا کہ یہ لڑکا ابھی پختہ نہیں ہوا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا : اگر میں تمہیں پختہ اور مضبوط دیکھتا تو میں ضرور تمہیں کوڑے لگاتا یا ضرور تمہیں سزا دیتا۔
حدیث نمبر: 30021
٣٠٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية (عن حميد عن) (١) أنس أن أبا بكر أتي بغلام قد سرق، فلم يتبين احتلامه فشبره فنقص أنملة (فتركه) (٢) فلم يقطعه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک لڑکے کو لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس اس کا بالغ ہونا ظاہر نہ ہوا تو آپ نے اس کو ناپا تو انگلی کی ایک گرہ کم نکلا آپ اس کو چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
حدیث نمبر: 30022
٣٠٠٢٢ - [(حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة قال: أتي ابن الزبير بعبدٍ لعمر بن أبي ربيعة سرق، فأمر به فشبر وهو وصيف فبلغ ستة أشبار فقطعه] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کہ پاس عمر بن ابی ربیعہ کا ایک غلام لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو ناپا گیا تو وہ نو عمر لڑکا تھا اور چھ بالشت تک پہنچ چکا تھا پس آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
حدیث نمبر: 30023
٣٠٠٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي قال: إذا بلغ الغلام (خمسة أشبار اقتص منه واقتص له) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب لڑکا پانچ بالشت تک پہنچ جائے تو اس سے قصاص لیا جائے گا اور اس کے لیے قصاص لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 30024
٣٠٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن همام عن قتادة أن عمر بن عبد العزيز والحسن كانا لا يقيمان على الغلام حدًا حتى يحتلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حسن بصری یہ دونوں حضرات لڑکے پر حد قائم نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے۔
حدیث نمبر: 30025
٣٠٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء في الصبي يسرق، قال: لا قطع عليه حتى يحتلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسے بچہ کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرتا ہو آپ نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے اور حضرت عمرو بن دینار نے ارشاد فرمایا : میری یہ رائے نہیں کہ اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری ہو۔
حدیث نمبر: 30026
٣٠٠٢٦ - وقال عمرو بن دينار: ما أرى عليه قطعًا.
حدیث نمبر: 30027
٣٠٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين (عن حسن) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: لا يقطع حتى يعقل -يعني يحتلم-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشادفرمایا : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ عقلمند ہوجائے یعنی بالغ ہوجائے۔
حدیث نمبر: 30028
٣٠٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: لا حد، ولا قود على من لم يبلغ الحلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا : نہ حد ہوگی اور نہ ہی قصاص ہوگا اس پر جو بلوغ کو نہ پہنچا ہو۔
حدیث نمبر: 30029
٣٠٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى عن سليمان بن يسار قال: أتي (عمر) (١) بغلام قد سرق فأمر به فشبر فوجد ستة أشبار إلا أنملة فتركه، فسمي الغلام نميلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ کے حکم سے اسے ناپا گیا تو آپ نے اسے چھ بالشت جتنا پایا مگر انگلی کی ایک گرہ کم۔ سو آپ نے اسے چھوڑ دیا پس اس لڑکے کا نام ہی نمیلہ پڑگیا۔