کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بارے میں جس نے چوری کی اور شراب پی اور قتل کردیا
حدیث نمبر: 29987
٢٩٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا زنى وسرق وقتل وعمل حدودًا، قال: يقتل، ولا يزاد على ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی زنا کرے اور چوری کرے اور قتل کردے، سزاؤں والے کام کرے تو اسے قتل کردیا جائے اور اس پر زیادتی نہیں کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 29988
٢٩٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: إذا اجتمع حدان أحدهما القتل أتى القتل على الآخر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : جب دوسزائیں جمع ہوجائیں ان میں سے ایک قتل ہو تو قتل دوسری سزا پر غالب آجائے گا۔
حدیث نمبر: 29989
٢٩٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: إذا اجتمعت حدود أقيمت كلها عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں بصری نے ارشاد فرمایا : جب بہت سی سزائیں جمع ہوجائیں تو ساری کی ساری اس پر قائم کی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 29990
٢٩٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن حسين ابن حازم قال: رأيت عمر بن عبد العزيز ضرب عنق سارق بعد أن قطعت أربعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو کہ آپ نے چور کی گردن مار دی بعد ازیں کہ اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے تھے۔
حدیث نمبر: 29991
٢٩٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن الدراوردي عن هشام بن عروة عن رجل من أهل الشفاء أن عثمان بن عفان ضرب عنق (قيناس) (١) بعد أن قطعت أربعه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ شفاء کے باشندوں میں سے ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان نے قیناس کی گردن مار دی بعد ازیں کہ اس کے چاروں ہاتھ، پاؤں کاٹ دیے گئے تھے۔
حدیث نمبر: 29992
٢٩٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: كان عطاء يقول: إن سرق وشرب الخمر ثم قتل فهو القتل، لا يقطع ولا يحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے : اگر وہ چوری کرے اور شراب پی لے پھر وہ قتل بھی کردے تو اس کی سزا قتل ہوگی نہ ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ حد لگائی جائے گی۔
حدیث نمبر: 29993
٢٩٩٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت ابن أبي مليكة يقول: يقام عليه الحدود ثم يقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن بی ملیکہ کو فرماتے ہوے سنا اس پر سزائیں قا ئم کی جائیں گی پھر اسے قتل کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29994
٢٩٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: تقام عليه الحدود ثم يقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر سزائیں قائم کی جائیں گی پھر اسے قتل کردیا جائے ۔
حدیث نمبر: 29995
٢٩٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا كانت حدود فيها (القتل) (١) فإن القتل يأتي على ذلك (أجمع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب سزاؤں میں قتل بھی ہو تو قتل ان پر غالب آجائے گا۔