کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: چور کے بارے میں جو یوں کہے! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
حدیث نمبر: 29943
٢٩٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه بن عمر عن ⦗٣٣٦⦘ نافع عن ابن عمر قال: قطع رسول اللَّه ﷺ في مجن (قيمته) (١) ثلاثة (دراهم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ڈھال کی وجہ سے ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔
حدیث نمبر: 29944
٢٩٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سليمان بن كثير وإبراهيم بن سعد قال جميعًا: أخبرنا الزهري عن (عمرة) (١) عن عائشة عن النبي ﷺ قال: "القطع في ريع دينار فصاعدًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہاتھ کاٹنا چار دینار یا اس سے زائد میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29945
٢٩٩٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عيسى ابن أبي (عزة) (١) عن الشعبي عن عبد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ قطع في خمسة (دراهم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ درہم میں ہاتھ کاٹا۔
حدیث نمبر: 29946
٢٩٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أحمد بن إسحاق عن وهيب قال: حدثنا أبو واقد عن عامر بن سعد عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "يقطع السارق في ثمن المجن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ڈھا ل کی قیمت کے برابر کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29947
٢٩٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي أنه قطع يد سارق في بيضة حديد ثمنها ربع دينار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک لوہے کے انڈے کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹ دیا جس کی قیمت چار دینار تھی۔
حدیث نمبر: 29948
٢٩٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "القطع في ثمن المجن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ہاتھ کاٹنا ڈھال کی قیمت میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29949
٢٩٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن عمرة عن عائشة أم المؤمنين قالت: القطع في ربع دينار فصاعدا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرہ فرماتی ہیں کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ نے ارشاد فرمایا : ہاتھ کاٹنا چار دینار یا اس سے زائد کی قیمت میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 29950
٢٩٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن حميد قال: سئل أنس في كم (يقطع) (١) يد السارق؟ فقال: قد قطع أبو بكر فيما لا يسرني أنه لي (بخمسة) (٢) (دراهم) (٣) أو ثلاثة (دراهم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ کتنی قیمت کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : تحقیق حضرت ابوبکر نے اتنی قیمت میں ہاتھ کاٹا تھا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ وہ چیز میرے لیے پانچ درہم یاتین درہم کی بھی ہو۔
حدیث نمبر: 29951
٢٩٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أنس أن رجلًا سرق مجنًا على عهد أبي بكر فقطع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے حضرت ابوبکر کے زمانے میں ایک ڈھال چوری کی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔
حدیث نمبر: 29952
٢٩٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن عكرمة قال: (تقطع) (١) اليد في ثمن المجن، قال: قلت (له) (٢): ذكر (لك) (٣) ثمنه؟ (فقال) (٤): أربعة أو خمسة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا، ڈھال کی قیمت کی چور ی میں چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا راوی کہتے ہیں میں نے عرض کی ! کیا آپ کے سامنے اس ڈھال کی قیمت بیان کی تھی ؟ آپ نے فرمایا : چار یا پانچ درہم۔
حدیث نمبر: 29953
٢٩٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن داود بن فراهيج أنه سمع أبا هريرة وأبا سعيد الخدري يقولان: لا تقطع اليد إلا في أربعة (دراهم) (١) فصاعدا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود بن فراھیج فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر چار درہم یا اس سے زائد کی چوری میں۔
حدیث نمبر: 29954
٢٩٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عمرة (قالت) (١): قد علمت أن (عثمان) (٢) قطع في أترجة قومت ثلاثة (دراهم) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمرہ نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں جانتی ہوں کہ حضرت عثمان نے ایک سنگترے کی چوری میں ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم لگائی گئی تھی۔
حدیث نمبر: 29955
٢٩٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عمرة عن عائشة قالت: تقطع في ربع دينار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : چاردینار میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اور حضرت عمرہ نے فرمایا : حضرت عمر نے ایک سنگترے کی چوری میں ہاتھ کاٹا۔
حدیث نمبر: 29956
٢٩٩٥٦ - وقالت عمرة: قطع (عمر) (١) في أترجة (٢).
حدیث نمبر: 29957
٢٩٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول قال: يقطع السارق في ثمن المجن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت کے برابر چوری میں کاٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 29958
٢٩٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابن أبي عروبة وإسماعيل عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن عمر قال: لا تقطع الخمس إلا في خمس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : پانچوں انگلیاں نہیں کاٹی جائیں گی مگر پانچ درہم تک کی چوری میں۔
حدیث نمبر: 29959
٢٩٩٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن هشام عن قتادة عن (سليمان) (١) بن يسار قال: لا تقطع الخمس إلا في خمس] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے ارشاد فرمایا : پانچوں انگلیاں نہیں کاٹی جائیں گی مگر پانچ درہم تک کی چوری میں۔
حدیث نمبر: 29960
٢٩٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سفيان) (١) عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه أن ابن الزبير قطع في (نعلين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے جوتوں کی چوری میں ہاتھ کاٹا۔
حدیث نمبر: 29961
٢٩٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن ⦗٣٤٠⦘ عمر قال: كانوا يتسارقون السياط في طريق (مكة) (١) فقال عثمان: لئن عدتم لأقطعن فيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت نافع فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ مکہ کے راستے سے کچھ چیزیں چوری کیا کرتے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو میں تمہارے ہاتھ کٹوا دوں گا۔
حدیث نمبر: 29962
٢٩٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لعن اللَّه السارق يسرق البيضة فتقطع يده، ويسرق الحبل فتقطع يده" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ چور پر لعنت کرے وہ انڈہ چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے اور وہ رسی چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 29963
٢٩٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن أبي بكر ابن محمد قال: أتي عثمان برجل سرق أترجة فقومها ربع دينار، فقطع يده (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے ایک سنگترہ چوری کیا تھا پس آپ نے اس کی قیمت چار دینار لگائی سو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔