کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کان کی لو کے بیان میں
حدیث نمبر: 29928
٢٩٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم وابن نمير عن حجاج عن مكحول (عن) (١) زيد بن ثابت قال: في شحمة الأذن ثلث دية الأذن (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زیدبن ثابت نے ارشاد فرمایا : کان کی لو میں کان کی دیت کا تہائی حصہ لازم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29928
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29928، ترقيم محمد عوامة 28652)
حدیث نمبر: 29929
٢٩٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن عامر قال: اختصم إلى علي في ثور نطح حمارًا فقتله، فقال علي: إن كان الثور دخل على الحمار فقتله فقد ضمن، وإن كان الحمار دخل على الثور فقتله فلا ضمان عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک معاملہ پیش کیا گیا کہ ایک بیل نے گدھے کو سینگ مار کر اسے قتل کردیا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر بیل نے اس گدھے پر داخل ہو کر اسے مار دیا تو اس کا مالک ضامن ہوگا اور اگر وہ گدھا اس بیل پر داخل ہوا پھر اس بیل نے اسے مار دیا تو اس پر ضمان نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29929
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29929، ترقيم محمد عوامة 28653)
حدیث نمبر: 29930
٢٩٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: يقتص لبعضهم من بعض، ثم تقام الحدود يعني في القوم (يجرح) (١) بعضهم بعضًا. (تم كتاب الديات) (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : ان میں سے کوئی بعض افراد کے لیے بعض سے قصاص لیا جائے گا پھر سزاؤں کو قائم کیا جائے گا یعنی ان لوگوں کے بارے میں ارشاد فرمایا، جس میں سے بعض نے بعض کو زخمی کردیاہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29930
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29930، ترقيم محمد عوامة 28654)