حدیث نمبر: 29919
٢٩٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن صاعد بن مسلم عن الشعبي قال: سئل عن قتيل وجد في ثلاثة أحياء: رأسه في حي، و (رجلاه) (٢) (في حي) (٣)، ووسطه في حي؟ (فقال) (٤) الشعبي: يصلى على الوسط، وعلى أهل الوسط الدية وقسامة "ما قتلنا ولا علمنا قاتلًا".
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے مقتول کے بارے میں سوال کیا گیا جو تین محلوں میں پڑا ہوا پایا گیا بایں طور پر کہ اس کا سر ایک محلہ میں ملا، اور اس کی ٹانگیں کسی اور محلہ میں اور اس کا درمیانی حصہ کسی اور محلہ میں تو اس کا کیا حکم ہوگا ؟ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : اس کے درمیانی حصہ پر نماز جنازہ پڑھا جائے گا اور جس جگہ سے درمیانی حصہ ملا تھا ان لوگوں پر دیت اور قسامت ہوگی کہ ہم نے اسے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے۔