کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا پس اس پر قدرت حاصل نہ ہوسکی
حدیث نمبر: 29918
٢٩٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل قتل رجلًا عمدًا ففر، فلم يقدر عليه حتى مات (وترك) (١) مالًا؟ ⦗٣٢٦⦘ (قال) (٢): فديته في ماله دية المقتول، قيل له: سجن القاتل حتى مات، قال: قد قتلوه، حبسوه حتى مات في السجن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا اور اس پر قابو حاصل نہ ہوا یہاں تک کہ وہ مرگیا درآنحالیکہ اس نے مال چھوڑا۔ آپ نے فرمایا : مقتول کی دیت اس کے مال میں لازم ہوگی۔ آپ سے پوچھا گیا ؟ اس قاتل کو قید کردیا جائے گا یہاں تک کہ وہ مرجائے ؟ آپ نے فرمایا : تحقیق ان لوگوں نے ہی اسے قتل کردیا ! انہوں نے اس کو قید کردیا یہاں تک کہ جیل میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29918
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29918، ترقيم محمد عوامة 28644)