کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کے بارے میں جس نے ایک آدمی کو غلطی سے قتل کیا اور دوسرے کو قصداً قتل کردیا
حدیث نمبر: 29917
٢٩٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن قتل (رجل) (١) رجلا خطأ ثم آخر عمدًا، قال: فليؤد الخطأ من أجل أنه قد ثبت عقله قبل العمد، قال له إنسان: (وقتل) (٢) عمدا ثم قتل خطأ، قال: فلا يؤد من أجل أنه قد (غلق) (٣) دمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : اگر ایک آدمی نے کسی آدمی کو غلطی سے قتل کیا پھر اس نے کسی دوسرے آدمی کو قصداً قتل کردیا تو وہ اس غلطی کی دیت ادا کرے گا اس وجہ سے کہ قتل عمد سے ہی اس کی دیت ثابت ہوچکی تھی ایک شخص نے ان سے پوچھا : اور کسی نے قصداً قتل کیا پھر اس نے غلطی سے قتل کردیا تو ؟ آپ نے فرمایا : وہ دیت ادا نہیں کرے گا اس وجہ سے کہ تحقیق اس کے خون کا فدیہ نہیں دیا گیا۔