حدیث نمبر: 29913
٢٩٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار (عن شعبة) (١) قال: سألت الحكم (وحمادًا) (٢) عن (المكاري) (٣) (يسوق) (٤) بالمرأة (فتخر) (٥)؟ فأكثر (علمي) (٦) أنهما قالا: ليس عليه ضمان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے گھوڑے اور خچر کو کرایہ پر دینے والے کے متعلق پوچھا جن کو عورت لے کر چلتی ہو ؟ پس میرے اکثر علم کے مطابق ان دونوں حضرات نے یہ ارشاد فرمایا : اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔