حدیث نمبر: 29912
٢٩٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم قال: كتب عدي بن أرطأة قاضي البصرة إلى عمر بن عبد العزيز: إني وجدت قتيلًا في سوق الجزارين؟ (فقال) (١): أما القتيل فديته من بيت المال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ بصرہ کے قاضی حضرت عدی بن ارطاۃ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا کہ میں نے قصابوں کے بازار میں ایک مقتول پایا ہے میں کیا کروں ؟ آپ نے فرمایا : بہر حال مقتول اس کی دیت بیت المال سے ادا ہوگی۔