حدیث نمبر: 29911
٢٩٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن موسى ابن أبي الفرات أن عمر بن عبد العزيز قال: أيما عبد قتل عبدًا عمدًا فاقتله به، وثمن الأول فأخرجه من بيت المال فأعطه مواليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن ابو فرات فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : ہر وہ غلام جو کسی غلام کو قصداً قتل کردے تو تم بدلے میں اسے قتل کردو اور پہلے کی قیمت تم بیت المال سے نکال کر اس کے آقاؤں کو دے دو ۔