حدیث نمبر: 29909
٢٩٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري كان يقول: إذا قتلت المرأة وهي حامل فدية وغرة وإن لم تُلقِه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری فرمایا کرتے تھے اگر عورت کو حاملہ ہونے کی صورت میں قتل کردیا تو دیت اور ایک غلام یا باندی لازم ہوگی اگر چہ اس عورت نے بچہ کو نہ جنا ہو۔
حدیث نمبر: 29910
٢٩٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة في المرأة تقتل وهي حامل: في جنينها شيء؟ قال: كان يقول ليس (فيه) (١) شيء حتى تقذفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو حاملہ ہونے کی حالت میں قتل کردیا گیا تھا کیا اس کے بچہ کو لازم ہوگا ؟ راوی نے فرمایا : آپ فرمایا کرتے تھے اس میں کوئی چیز لازم نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ بچہ کو جن دے۔